بیرون ملک تعلیم اور کام کیلئے انگلش ٹیسٹ کے نتائج جلددستیاب

 اکیڈمک کے ساتھ اپنا بیرون ملک تعلیم یا رہائش کا خواب پورا کریں۔PTE
ہمارے سکور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ، سنگاپور، جرمنی اور دوسرے ممالک کے تعلیمی ادارے قبول کرتے ہیں۔    ●
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں تمام قسموں کے ویزوں کیلئے منظور شدہ۔    ●
بالعموم 5 دفتری ایام میں نتائج حاصل کریں۔   ●
ہمارے 250 سے زیادہ ٹیسٹ سنٹروں کے عالمی نیٹ ورک میں کسی سنٹر میں ٹیسٹ دیں۔   ●
جلد نتائج ملنے کا مطلب ہے کہ آپ جلد اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور اپنے خواب پورے کرنے کی طرف قدم اٹھا سکتے ہیں۔ دستیاب تیاری کا مواد استعمال کر کے اپنے ٹیسٹ سے واقفیت حاصل کریں اور اپنے ترجیحی ٹیسٹ سنٹر میں ٹیسٹ بک کرائیں۔
آپکے علاقے پر منحصر، ٹیسٹ سیشن ہر ہفتے دستیاب ہیں۔ امیدواروں کی تعداد کی بنیاد پر اضافی ٹیسٹ سیشن مہیا کیے جاتے ہیں۔

جلد

لچکدار

منصفانہ

محفوظ

ٹیسٹ کے بارے میں

PTE اکیڈمک ٹیسٹ دینے کیلئے آپکو محفوظ پیئرسن ٹیسٹ سنٹر میں آنا پڑے گا۔ آپ کمپیوٹر اور ہیڈ سیٹ استعمال کر کے سوالات سنیں گے، پڑھیں گے اور جواب دیں گے۔

تین گھنٹوں کے ٹیسٹ سیشن میں، ٹیسٹ کے تین اہم حصے ہوں گے: بولنا اور لکھنا (بیک وقت)، سننا اور پڑھنا۔ سوالات کے بیس مختلف فارمیٹ ہیں مثلا کئی جوابات میں سے درست جواب چننا، مضمون لکھنا اور معلومات کا مطلب بیان کرنا۔

PTE اکیڈمک ٹیسٹ اصل زندگی جیسی، تعلیمی انگلش کو جانچتا ہے لہذا آپ لیکچروں کے اقتباسات سنیں گے اور گراف اور چارٹ دیکھیں گے۔ آپ ٹیسٹ میں کئی مختلف لہجے سنیں گے، برٹش اور امریکن سے لے کر غیر اہل زبان تک کے لہجے سنیں گے لہذا آپکو اس طرح کے لہجوں سے واسطہ پڑے گا جو روزمرّہ زندگی میں سننے کو ملتے ہیں۔

حصہ 1: بولنا اور لکھنا

حصہ 2: پڑھنا

حصہ 3: سننا

(77 – 93 منٹ)

( 32- 41 منٹ)

(45 – 57 منٹ)

  • ذاتی تعارف
  • اونچی آواز میں پڑھنا
  • فقرہ دہرانا
  • تصویر کو بیان کرنا
  • لیکچر دہرانا
  • مختصر سوال کا جواب دینا
  • تحریر کا خلاصہ کرنا
  • مضمون (20 منٹ)
  • کئی جوابات میں سے، ایک جواب چننا
  • کئی جوابات میں سے، کئی جوابات چننا
  • پیراگرافوں کو دوبارہ ترتیب دینا
  • پڑھنا: خالی جگہیں پر کرنا
  • پڑھنا اور لکھنا: خالی جگہیں پر کرنا
  • بولے گئے متن کا خلاصہ کرنا
  • کئی جوابات میں سے، کئی جوابات چننا
  • خالی جگہیں پر کرنا
  • درست خلاصے کو ہائی لائٹ کرنا
  • کئی جوابات میں سے، ایک جواب چننا
  • غیر موجود لفظ چننا
  • غلط الفاظ کو ہائی لائٹ کرنا
  • املا لکھنا
آپکو تیاری کی ضرورت ہے

تمام ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو PTE اکیڈمک کیلئے تیاری کرنی چاہیئے کیونکہ تیاری نہ ہونے سے ٹیسٹ کے دن آپکی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔

یسٹ والے دن خود کو اچھی کارکردگی کے بہترین امکانات مہیا کریں اور اس کیلئے ٹیسٹ کی تیاری کے وہ بہت سے وسائل استعمال کریں جو آپکو دستیاب ہیں۔

  • ان 20 سوالات کی قسموں کے بارے میں جانیں جن کا آپکو جواب دینا ہو گا
  • اپنے قریب ٹیسٹ کی تیاری کرانے والے پرووائیڈر کا پتہ چلائیں
  • بہت سی آفیشل کورس کی کتابیں استعمال کر کے تیاری کریں
  • PTE اکیڈمک سکورڈ پریکٹس ٹیسٹ استعمال کر کے چیک کریں کہ آپ پورے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں
  • اردو میں ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ہینڈ بک پڑھیں
ٹیسٹ والے دن

PTE اکیڈمک محفوظ ٹیسٹ سنٹر میں دیا جاتا ہے جہاں آپکو اپنا شناخت نامہ دکھانے، ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ چیک ˏان کرنے اور ایک محفوظ کمپیوٹر روم میں ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہو گی۔

آمد پر

جب آپ پیئرسن ٹیسٹ سنٹر میں پہنچیں گے تو ہمارے ٹیسٹ سنٹر ایڈمنسٹریٹرز آپکو چیک ˏان کے عمل کیلئے رہنمائی دیں گے تاکہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ ہمارے اصول اور طریقے سمجھتے ہیں اور انہیں قبول کرتے ہیں۔

وہ آپکے شناخت نامے کی کاپیاں طلب کریں گے، ڈیجیٹل فوٹو اور دستخط مانگیں گے، آپکی ہتھیلی کا سکین لیں گے، آپکو اپنی چیزیں رکھنے کیلئے ایک لاکر دیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ آپ اپنے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں۔

ٹیسٹ کے دوران

اکثر PTE اکیڈمک ٹیسٹ سنٹروں میں 10 کے قریب سیٹیں ہوتی ہیں۔ آپ دوسرے امیدواروں کے برابر ایک آڑ والے بوتھ میں بیٹھے ہوں گے لہذا ممکن ہے آپ اپنے برابر والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں بولتے ہوۓ سن سکتے ہوں لیکن آپ تھوڑے سے مختلف سوالوں کے جواب دے رہے ہوں گے۔

ٹیسٹ کے دوران آپکو QWERTY کی بورڈ ملے گا۔ اگر آپ اس قسم کے کی بورڈ کے عادی نہیں ہیں تو پہلے مشق کرنے سے آپکو مدد مل سکتی ہے۔

یہ نہ بھولیں!

  •  اپنے ٹیسٹ سے کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچیں تاکہ چیک ان اور سیکورٹی کے مراحل سے گزر سکیں
  • قابل قبول شناخت نامہ، جو بالعموم پاسپورٹ ہوتا ہے، لانا نہ بھولیں۔ قابل قبول شناخت ناموں کی مکمل فہرست دیکھیں۔
ٹیسٹ کے بعد

اپنا سکور دیکھیں

PTE اکیڈمک کے سکور آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے دیکھے جاتے ہیں۔ جب آپکے سکور دستیاب ہوں گے تو آپکو ای میل پر اطلاع ملے گی۔ یہ ای میل ملنے کے بعد آپکو اسPearson VUE اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہو گا جو آپ نے اپنا ٹیسٹ بک کرنے کیلئے بنایا تھا۔

اپنا سکور دیکھیں

اپنا سکور بھیجیں

اپنے اکاؤنٹ تک رسائی اور اپنے سکور بھیجنے میں مدد کیلئے ہماری مرحلہ وار آن لائن ہدایات دیکھیں۔
دیکھیں اپنا سکور دیکھنے اور اسائن کرنے کا طریقہ

ہم سے رابطہ کریں
  • فون: 0044-161- 855-7431 (ٹول نمبر)
  • دفتر کے اوقات: پیر – جمعہ، صبح 8:00  بجے – شام 6:00 بجے GMT
  • برطانیہ کی تعطیلات میں بند
  • سوال پوچھیں

Where can I go?

Search the full list of institutions that accept PTE Academic or browse by country/region.

Search

For full admission or application requirements please contact institutions directly.

Don't see the university you want?

Explore more

Learn about the test's three parts.

Learn more

Choose Your Perfect Preparation Package!

Learn more

Make sure you do your best on test day.

Learn more

Book your test online.

Learn more